سیکیورٹی فورسز کا ضلع کرک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،3دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کرک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،3دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کا ضلع کرک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،3دہشتگرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران جوانوں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ  ہوا، جس میں  3دہشتگرد مارے گئے، 4 دہشتگرد زخمی  ہوئے۔ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد  ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت معصوم شہریوں کیخلاف دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے،علاقے میں ممکنہ طور پر موجود کسی دوسرے دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا گیا، مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

مزید :

دفاع وطن -