لاہور میں بیوی کا گلاکاٹ کر قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

لاہور میں بیوی کا گلاکاٹ کر قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار
لاہور میں بیوی کا گلاکاٹ کر قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اسرار خان) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سبزہ زار میں گلا کاٹ کر بیوی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی جبکہ مقتولہ کی شناخت راحت بی بی زوجہ بلال کے نام سے ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بلال کا اپنی اہلیہ راحت بی بی کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا، آج بھی دونوں میں جھگڑا ہوا تو بلال نے طیش میں آ کر اپنی اہلیہ کا تیز دھار آلے کی مدد سے گلا کاٹ ڈالا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتولہ راحت بی بی 3 بچوں کی ماں تھی جس کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے، جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر کے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔