ڈاکٹر طاہرالقادری کی امن کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں:بانی انٹرنیشنل سنٹر فار پولیٹیکل وائلنس اینڈ ٹیررازم ریسرچ سنگاپور  پروفیسر روہن 

ڈاکٹر طاہرالقادری کی امن کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں:بانی انٹرنیشنل سنٹر فار ...
ڈاکٹر طاہرالقادری کی امن کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں:بانی انٹرنیشنل سنٹر فار پولیٹیکل وائلنس اینڈ ٹیررازم ریسرچ سنگاپور  پروفیسر روہن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل سنٹر فار پولیٹیکل وائلنس اینڈ ٹیررازم ریسرچ سنگاپور کے بانی پروفیسر روہن گونارتنا نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انسداد دہشت گردی اور بین الاقوامی امن کے قیام کے لئے تحریری خدمات کو بے حد سراہا ہے۔ بالخصوص خودکش دھماکوں کے خلاف ان کے جامع ڈاکومنٹ (فتویٰ)کو ایک بہترین فکری کاوش قرار دیا ہے۔پروفیسر روہن گونارتنا نے اپنے تعریفی کلمات میں کہا کہ ایشیاء و دیگر خطوں میں اعتدال و رواداری اور امن بقائے باہمی کو فروغ دینے کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی تحریروں کو کثرت سے استعمال کیا گیا ہے۔

 پروفیسر روہن نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے صاحبزادے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی بین المذاہب رواداری اور فروغ امن کے لئے انجام دی گئی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں سنگاپور کے دورے کی دعوت دی ہے۔ پروفیسر روہن گونارتنا نے کہا ہے کہ خودکش دھماکوں کے خلاف پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کے فتوے سے انتہا پسندوں اور جنونیوں کی نفسیاتی بحالی کا کام آسان ہوا ہے اور ان کے اس بیانیے کو ایک بہترین دلیل کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔  ڈاکٹر طاہرالقادری کا شمار 21ویں صدی کے عظیم مذہبی سکالر کے طور پر ہوتا ہے۔ انہوں نے اسلام اور مسلمانوں کی نیک نامی کی حفاظت کے لئے سب سے زیادہ کام کیا ہے۔

 انہوں نے  کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پیش کیا جانے والا اسلامی بیانیہ اسلام کے بنیادی اصولوں سے انحراف کرنے والوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے اعتبار سے ایک بہترین فکری کاوش ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان اور مسلم دنیا کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لئے منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ذمہ دارانہ کردار ادا کررہے ہیں اور وہ مشرق و مغرب کے درمیان خلیج پاٹنے میں مصروف عمل اور ایک مشعل بردارہیں۔