بہرامندتنگی کی قرارداد سے پیپلزپارٹی کا کوئی تعلق نہیں، نئیر بخاری

بہرامندتنگی کی قرارداد سے پیپلزپارٹی کا کوئی تعلق نہیں، نئیر بخاری
بہرامندتنگی کی قرارداد سے پیپلزپارٹی کا کوئی تعلق نہیں، نئیر بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نے سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے سینیٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ سینیٹر بہرامند تنگی کی سینیٹ میں جمع کی گئی قرارداد سے پیپلزپارٹی کا کوئی تعلق نہیں،سینیٹر بہرامند تنگی کو پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا، جس کا جواب دینے میں وہ ناکام رہے جس کے بعد پیپلزپارٹی چارسدہ کے صدر نے سینیٹر تنگی کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی تھی۔

نیئر بخاری نے بتایا کہ سینیٹر بہرا مند تنگی 11 مارچ کو سینیٹ کی رکنیت سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور اُن کی پی پی کی بنیادی ممبر شپ بھی ختم ہوچکی ہے لہذا وہ پیپلزپارٹی کا نام استعمال کرنے سے باز رہیں۔

مزید :

سیاست -