ملک میں بارشوں کا اگلا سپیل کب ہوگا ؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

ملک میں بارشوں کا اگلا سپیل کب ہوگا ؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
ملک میں بارشوں کا اگلا سپیل کب ہوگا ؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے ہفتے پاکستان میں بارش برسانےو الا ایک اور سسٹم داخل ہوگا، جس کے باعث 5 سے 7 مارچ تک بارشوں کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقے خصوصاً بلوچستان،خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب اس سسٹم سے متاثر ہو سکتے ہیں، اس دوران مذکورہ علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔ دوسری جانب سے بارش برسانےو الا حالیہ سسٹم بھی اگلے 12سے 48گھنٹوں تک ملک میں موجود رہے گا جس کے باعث  ملک کے شمالی علاقوں سمیت خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، بالائی اور وسطی پنجاب میں معتدل سے شدید بارش/ برفباری/ بیشتر علاقوں میں پر آندھی اورژالہ باری کا امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -