بھارتی جاسوس سر بجیت سنگھ دم توڑ گیا، لاش بھار ت کے حوالے کرنے کا فیصلہ آج ہوگا

بھارتی جاسوس سر بجیت سنگھ دم توڑ گیا، لاش بھار ت کے حوالے کرنے کا فیصلہ آج ...
بھارتی جاسوس سر بجیت سنگھ دم توڑ گیا، لاش بھار ت کے حوالے کرنے کا فیصلہ آج ہوگا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کوٹ لکھ پت جیل میں زخمی ہونے والے بھارتی جاسوس قیدی  سربجیت سنگھ دم توڑ گیا ہے اور اس کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرادی گئی ہے تاہم اسے بھارت بھجوانے کے بارے میں تاحال کوئی ھتمی فیصلہ نہیں ہواسکا البتہ پوسٹمارٹم اور بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال کی پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کی آئندہ چند گھنٹوں  میں ہونے والی ملاقات کے بعد  کوئی صورتحال واضح ہوگی  ۔ بھارتی جاسوس سر بجیت سنگھ کوجسے چند روزقبل جیل میں ملحقہ بیرک کے قیدی عامر اور مدثر نے شدید زخمی کر دیا تھا اور وہ مسلسل وینٹی لیٹر پر تھا۔ ہسپتال ذرائع نے پہلے غیر مصدقہ طور پر  بتایا تھا اس کی کلینکل ڈیتھ ہو چکی ہے اور وینٹی لیٹر پر مصنوعی طریقے سے سانس بحال رکھی گئی تھی۔واضح رہے کہ سر بجیت سنگھ کو پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے سرحدی علاقے سے گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضے سے پاکستان کا جعلی قومی شناختی کارڈ بھی برآمد کیا تھا جس پر اس کانام خوشی محمد ولد  اللہ  بخش  درج تھا۔ اس نے   1990ءمیں لاہور اور فصیل آباد ٰمیں ہونے والے بم دھماکوں میں  14 افراد  کی جان لی تھی جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے اور انسداددہشت گردی کی عدالت نے اسے موت کی سزا کا حکم سنایا تھا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا تھا حالانکہ رحم کی اپیلیں بھی مسترد ہوچکی تھیں ۔

مزید :

لاہور -Headlines -