دوہری شہریت کیس: سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ کو نااہل قراردیدیا

دوہری شہریت کیس: سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ کو نااہل قراردیدیا
دوہری شہریت کیس: سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ کو نااہل قراردیدیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے دوہری شہریت پر صوبائی اسمبلی کے لیے پیپلزپارٹی کے امیدوارمرادعلی شاہ کو نااہل قراردیدیاہے ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے دوہری شہریت کیس کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس کاکہناتھاکہ مراد علی شاہ دوہری شہریت کے حامل ہیں ، وہ کینیڈین شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ پیش نہیں کرسکے ،آرٹیکل 62,63پر پورا نہ اُتر نے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ فاضل بنچ نے ریٹرننگ افسر اور الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار اور سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے مراد علی شاہ کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکدیا۔یاد رہے کہ مراد علی شاہ حلقہ پی ایس 73سے پیپلزپارٹی کے امیدوار تھے ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -