پرویز مشرف کی نااہلی کیخلاف دائر اپیل کی سماعت ملتوی، معیار پر پوار اترنے والے ہر شہری کو الیکشن لڑنے کا حق ہے : ہائیکورٹ

پرویز مشرف کی نااہلی کیخلاف دائر اپیل کی سماعت ملتوی، معیار پر پوار اترنے ...
 پرویز مشرف کی نااہلی کیخلاف دائر اپیل کی سماعت ملتوی، معیار پر پوار اترنے والے ہر شہری کو الیکشن لڑنے کا حق ہے : ہائیکورٹ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے پرویز مشرف کی نااہلی کیخلاف دائر اپیل کی سماعت پیر تک ملتوی کردی اور ریمارکس دیئے ہیں کہ معیار پر پورا اترنے والے ہر شہری کو الیکشن لڑنے کاحق حاصل ہے ۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں فل بنچ نے پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مستر د کرنے کے خلا ف اپیل کی سماعت کی ۔ پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹرسلمان کا کہناتھاکہ اُن کے موکل کو کسی مقدمہ میں سزا نہیں ہوئی ، جب تک سزا نہ ہوکسی شخص کو الیکشن لڑنے سے روکا نہیں جاسکتا۔فاضل بنچ کاکہناتھاکہ ایسا عدالتی فیصلہ بتائیں جس میں سزایافتہ نہ ہونے کی وجہ سے کسی امیدوارکو اہل قراردیاگیاہو اور مزید دلائل دینے کی ہدایت کردی ۔ سماعت دوبارہ شروع ہونے پر فاضل بنچ نے پرویز مشرف کے وکلاءسے استفسار کیاکہ کیا حلف کی خلاف ورزی کرنیوالے کے کاغذات منظور ہونی چاہیں ؟ وکلاءکاکہناتھاکہ اُن کے موکل کو کسی مقدمہ میں سز ا نہیں ہوئی جس پر عدالت نے کہاکہ جو سوال کیاگیا، صرف اُس کا جواب دیں ،اگرآپ سندھ ہائیکورٹ کے مقدمے کی بات کررہے ہیں تو وہاں جائیں ، مشرف نے اُس وقت سیاست میں حصہ لیایانہیں ؟ بعدازاں عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے کہاکہ جب کہیں گے ، سنے گے اور پھر فیصلہ دیں گے ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -