کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن ، 10مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سہراب گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران رینجرز نے دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق شہرقائد میں جاری دہشت گردی کی کارروائیوں اور سیاسی رہنماﺅ ں و کارکنان پر حملوں کے تناظر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرز اور پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور جمعرات کی صبح ہونیوالے آپریشن میں دس مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیاگیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کردیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی ۔