عام انتخابات کے موقع پر پاک افغان طورخم بارڈر بند رکھنے کی ہدایت

عام انتخابات کے موقع پر پاک افغان طورخم بارڈر بند رکھنے کی ہدایت
عام انتخابات کے موقع پر پاک افغان طورخم بارڈر بند رکھنے کی ہدایت

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ کے محکمہ داخلہ نے عام انتخابات کے موقع پر پاک افغان طورخم بارڈر سیل کرنے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا کو ہدایت کردی ہے جبکہ تین دن شہرکا رخ کرنیوالے افغان مہاجرین کو حراست میں لے کر فارن ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا کو ہدایت کی کہ گیارہ مئی کو امن وامان یقینی بنانے کیلئے طورخم بارڈ ر کو سیل کردیاجائے ۔ محکمہ داخلہ کے مطابق دس ، گیارہ اور بارہ مئی کو افغان مہاجرین کیمپوں تک محدود رہیں گے ، شہرکا رخ کرنیوالے مہاجرین کو حراست میں لے کر 14فارن ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔

مزید :

پشاور -