این اے 239 سے کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا: نواز شریف کا سندھ ہائیکورٹ کو تحریری جواب

این اے 239 سے کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا: نواز شریف کا سندھ ہائیکورٹ کو تحریری ...
این اے 239 سے کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا: نواز شریف کا سندھ ہائیکورٹ کو تحریری جواب

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے سندھ میں قومی اسمبلی کے حلقہ 239 کے ٹکٹ سے متعلق تحریری جواب سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ این اے 239 سے کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں نواز شریف نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ قادر خان مندوخیل ن لیگ کے رکن نہیں، انہوں نے ریٹرننگ افسر کے سامنے جو ٹکٹ پیش کیا وہ جعلی ہے، مسلم لیگ ن نے این اے 239 سے کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ این اے 239 سے 10 جماعتی اتحاد کے مشترکہ امیدوار کی حمایت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ قادر خان مندوخیل نے حتمی فہرست کے خود کو ن لیگ کا امیدوار ظاہر کیا تھا اور ریٹرننگ افسر کے سامنے ن لیگ کی طرف سے جاری ہونے والا ٹکٹ بھی پیش کیا تھا۔

مزید :

کراچی -