دہشت گرد سربجیت سنگھ کی لاش امرتسر منتقل ، بھارتی پنجاب میں تین روزہ سرکاری سوگ کااعلان ، پاکستانی حکومت کا رہائی کی اپلیوں پر توجہ نہ دینا افسوسناک ہے:من موہن سنگھ

دہشت گرد سربجیت سنگھ کی لاش امرتسر منتقل ، بھارتی پنجاب میں تین روزہ ...
دہشت گرد سربجیت سنگھ کی لاش امرتسر منتقل ، بھارتی پنجاب میں تین روزہ سرکاری سوگ کااعلان ، پاکستانی حکومت کا رہائی کی اپلیوں پر توجہ نہ دینا افسوسناک ہے:من موہن سنگھ

  

امرتسر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی جاسو س و دہشت گرد سربجیت سنگھ کی لاش لاہور سے خسوصی طیارے کے ذریعے  امرتسر  پہنچ گئی ہے  جو وصول کرنے کیلئے اہلِ خانہ کے ساتھ ساتھ سیکڑون افراد موجود تھے جبکہ حکومت کی نمائندگی دو وزرا منیش اور پرنیب کور نے کی  ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پنجاب حکومت نے سربجیت کی موت پر تین روزہ سوگ کا سرکاری طور پر اعلان کر رکھا ہے جبکہ کل جمعہ کو اس کی آخری رسوم ہونگی  لیکن اس سے پہلے آج رات کو  تین چار گھنٹوں میں پوسٹمارٹم ہوگا جس کیلئے اہلِ خانہ سے پیشگی اجازت لے لی گئی ہے ۔بھارتیقوزیر اعظم من موہن سنگھ کا کہنا ہے کہ  یہ امر افسوسناک ہے کہ پاکستان کی حکومت نے بھارتی حکومت، سربجیت کے اہل، خانہ ، سول سوسائٹی اور پاکستانی و بھارتی عوام کی اپیلوں پر کوئی توجہ نہیں دی ۔کوٹ لکھپت جیل میں 26اپریل کو ساتھی قیدیوں کے تشدد سے زخمی ہونیوالا بھارتی جاسوس بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات جناح ہسپتال میدم توڑ گیا تھا ۔میڈیکل بورڈ نے ایکسرے اور ٹیسٹوں کا معائنہ کرنے کے بعد لاش سے ضروری نمونے حاصل کرکے فارنزک لیب بھجوانے کیلئے سیل کردیے  ہیں ۔ پوسٹمارٹمکی ابتدائی رپورٹ کے مظابق سربجیت کی موت سر میں لوہے کی کوئی  چیز لگنے سےآنے والے گہرے زخم اور خون  زیادہ مقدار میں بہہ جانے کے باعث ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق سربجیت سنگھ کے بازو اور ہاتھوں پر زخموں کے نشانات پائے گئے جبکہ تشدد سے دائیں آنکھ بھی سوجھ گئی تھی ۔امرتسر سے بذریعہ ہیلی کاپٹر لاش کو سربجیت سنگھ کے گاﺅں ڈھکی ونڈ منتقل کی جائے گی جہاں اُ س کی آخری رسومات اداکی جائیں گی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے وطن پہنچنے کے بعد سربجیت کی لاش کا دوبارہ پوسٹمارٹم کیاجائے گا ، لاش کو جاسوس کی بیوی ، بیٹیوں اور بہن کے حوالے کیاجائے گا۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نے بھارتی ہائی کمیشن کو بتایاکہ وہ جمعرات کو ہی سربجیت کی لاش بھارت کے حوالے کرنے کیلئے تیار ہیں اور اِ س سلسلے میں تمام تقاضے پورے کرلیے گئے ہیں ۔ وفاق نے بھارتی ہائی کمیشن سے استفسار کیاکہ کیاوہ لاش کو بذریعہ روڈ واہگہ بارڈ ر سے لے جانا پسند کریں گے یا بھارت خصوصی طیارہ بھجوانے کا ارادہ رکھتاہے جس کے لیے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر انتظامات کیے جاسکتے ہیں ۔بعدازاں بھارتی ہم منصب نے سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کو ٹیلی فون کرکے بھارتی طیارے کی پاکستان آمد کی اجازت دینے کی درخواست کی ۔ اُن کاکہناتھاکہ وہ جلد از جلد لاش اپنے ملک لے جاناچاہتے ہیں ، جس کے بعد بھارتی طیارے کوپاکستان آمد کی اجازت دیدی گئی  جو شام کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاش لے گیا ۔

مزید :

لاہور -Headlines -