ملک بھر میں 12 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار، بلوچستان کیلئے بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں روانہ

ملک بھر میں 12 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار، بلوچستان کیلئے ...
ملک بھر میں 12 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار، بلوچستان کیلئے بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 69 ہزار 875 پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے جبکہ ملک بھر میں 12 ہزار 716 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار دے دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب بلوچستان کیلئے بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں فیصل بیس روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 69 ہزار 875 پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے جن میں سے 12 ہزار 716 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس اور 19 ہزار 644 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سیکیورٹی پرنٹنگ پریس میں بلوچستان کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل ہو گیا ہے اور بلوچستان کیلئے بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں سی ون 30 طیارے کے ذریعے بلوچستان روانہ کر دیئے گئے ہیں۔