انتخابات کرانے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، حکومت انتخابات کیلئے مناسب انتظامات کرے: سیکرٹری الیکشن کمیشن

انتخابات کرانے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، حکومت انتخابات کیلئے مناسب انتظامات ...
انتخابات کرانے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، حکومت انتخابات کیلئے مناسب انتظامات کرے: سیکرٹری الیکشن کمیشن

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھر کی پولنگ سکیم فائنل کر لی ہے اور تمام پولنگ سٹیشنز سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق بنائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام پولنگ سٹیشنز سے متعلق معلومات چھ مئی کی صبح سے 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود ہم انتخابات کی منزل کے قریب ہیں، تمام سیاسی قائدین پولنگ سٹیشنز کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کی ذمہ داری وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ہے، حکومت سے استدعا ہے کہ الیکشن کیلئے مناسب انتظامات کرے۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے کرائسز مینجمنٹ سیل کی ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی سے غرض ہے سیل کا چارج لینے سے نہیں، ہمیں انتخابات کیلئے سیکیورٹی چاہئے،امن و امان کا قیام وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے سے متعلق سوال پر اشتیاق احمد نے کہا کہ تارکین وطن کو ووٹ دینے کی سہولت کے معاملے پر سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کا انتظار کیا ہے۔ اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ ووٹر لسٹیں ملک کے ہر کونے میں پہنچا دی ہیں اور ملک بھر میں تمام پولنگ سٹیشنز سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق بنائے گئے ہیں۔ عوام اپنے ووٹ کی طرح پولنگ سٹیشن کی معلومات بھی چھ مئی کی صبح سے 8300 پر ایس ایم ایس بھیج کر حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -