پیپلزپارٹی کے پاس بیچنے کو کچھ نہیں ، کچھ لوگ دہشتگردی کابہانہ کرکے قوم کو گمراہ کررہے ہیں : نواز شریف

پیپلزپارٹی کے پاس بیچنے کو کچھ نہیں ، کچھ لوگ دہشتگردی کابہانہ کرکے قوم کو ...
پیپلزپارٹی کے پاس بیچنے کو کچھ نہیں ، کچھ لوگ دہشتگردی کابہانہ کرکے قوم کو گمراہ کررہے ہیں : نواز شریف

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہاکہ کچھ لوگ اپنی ناکامی کا اعتراف کرنے کی بجائے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، دہشتگردی تقریباً پورے ملک میں ہورہی ہے ، خود اُن کی جماعت کے صوبائی صدر اپنے بیٹے اور بھائی کا ساتھ کھوبیٹھے ۔ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی پانچ سالہ کارکردگی صفر ہے ، یہ کوئی اچھی بات نہیں کہ معاملے کو ایسارخ دیں جو پاکستان اورقوم کیخلاف ہوا، تسلیم کریں اور قوم سے معافی مانگیں ۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہاکہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں کسی نے دہشتگردی کا نوٹس نہیں لیا، اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے ایسی باتیں کی جارہی ہیں ، ن لیگ بلوچستان کے صدر کے قافلے پر بھی حملہ ہوچکاہے ،عوام نے اپنے ووٹوں سے جتواناہے جسے مرضی جتوائیں ۔اُن کاکہناتھاکہ آج پیپلزپارٹی کو ووٹ ملتانظر نہیں آرہاجس وجہ سے وہ بوکھلائے ہیں ، میدان میں غائب ہونے کی وجہ ناکامی ہے ، اب بہانے تلاش کررہے ہیں ۔اُن کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی کے پاس بیچنے کو کچھ نہیں بچا، سپریم کورٹ قراردے چکی ہے کہ کراچی کے اندر ایسی پارٹیاں ہیں جن کے عسکری ونگ ہیں جو دہشتگردی پھیلاتے ہیں ، سینکڑوں لوگ قتل کرنیوالے افراد بھی ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہاکہ پارٹی ٹکٹ دیناپارلیمانی بورڈ کا کام ہے ، نواز شریف اکیلا کچھ نہیں کرسکتا ،اقتدار میں آکر عسکری ونگ ختم کرکے امن وامان لائیں گے ،انڈر گراﺅنڈ ٹرین سسٹم اورموٹر وے سے کراچی کو لاہور کیساتھ ملائیں گے ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -