پرویز مشرف کو اکبربگٹی قتل کیس میں بھی گرفتار کرلیاگیا

پرویز مشرف کو اکبربگٹی قتل کیس میں بھی گرفتار کرلیاگیا
پرویز مشرف کو اکبربگٹی قتل کیس میں بھی گرفتار کرلیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو اکبربگٹی قتل کیس میں بھی باقاعدہ گرفتار کرلیاگیاہے تاہم وہ فارم ہاﺅس سب جیل میں ہی رہیں گے ۔ ڈی آئی جی کوئٹہ مجید درانی کی سربراہی میںکرائم برانچ کی پانچ رکنی ٹیم نے فارم ہاﺅس سب جیل میں سابق فوجی صدر سے اکبربگٹی قتل کیس میں پونے چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ۔ فارم ہاﺅس سب جیل سے جاتے ہوئے بلوچستان پولیس کی تفتیشی ٹیم نے بتایاکہ پرویز مشرف کو باقاعدہ گرفتار کرلیاگیاہے اور اُنہیں جمعہ کوعدالت میں پیش کیاجائے گا۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف ججز نظربندی اور بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پہلے ہی فارم ہاﺅس سب جیل میں اسیری کے دن گزاررہے ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -