لیاری گینگ نے حلقہ 248 اور 249 کے پولنگ سٹیشنز پر قبضے کا منصوبہ بنا لیا: ایم کیو ایم

لیاری گینگ نے حلقہ 248 اور 249 کے پولنگ سٹیشنز پر قبضے کا منصوبہ بنا لیا: ایم کیو ...
لیاری گینگ نے حلقہ 248 اور 249 کے پولنگ سٹیشنز پر قبضے کا منصوبہ بنا لیا: ایم کیو ایم

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے کہا ہے کہ لیاری گینگ   نے حلقہ 248 اور 249 کے پولنگ سٹیشن پر قبضے و دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا ہے اور دونوں حلقوں کے 35 سے زائد پولنگ سٹیشنز لیاری گینگ وار کی زد میں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئیر ڈاکٹر فاروق ستار  نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لیاری گینگ نے حلقہ 248 اور 249 کے پولنگ سٹیشنز پر قبضے کا منصوبہ بنا لیا ہے اور دونوں حلقوں کے 35 سے زائد پولنگ سٹیشنز گینگ وار کی زد میں ہیں۔ الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے خط کے 35 سے زائد پولنگ سٹیشنز پر مشتمل ایک فہرست بھی بھیجی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ لیاری کے رہائیشیوں کے شناختی کارڈ بھی گینگ   کے قبضے میں ہیں جس نے مبینہ دھاندلی کا منصوبہ بنایا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے دن لیاری میں ایم کیو ایم کے ووٹرز اور پولنگ ایجنٹس کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزید :

کراچی -