افغان صوبہ لوگر میں طالبان کا بم دھماکہ ، آٹھ پولیس اہلکار جاں بحق

افغان صوبہ لوگر میں طالبان کا بم دھماکہ ، آٹھ پولیس اہلکار جاں بحق
افغان صوبہ لوگر میں طالبان کا بم دھماکہ ، آٹھ پولیس اہلکار جاں بحق

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ لوگر میں طالبان کی طرف سے نصب بارودی مواد کے دھماکے سے آٹھ افغان پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ افغان حکام کے مطابق صوبہ لوگر میں پلی عالم گاﺅں کے قریب دھماکے کے وقت افغان پولیس اہلکاراتحادی افواج کیساتھ گشت پر تھے ۔ صوبہ لوگر کے ڈپٹی پولیس چیف نے غیر ملکی میڈیا کو بتایاکہ مقامی پولیس اہلکاروں کا ایک ٹرک جمعرات کو سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ٹکراگیاجس کے نتیجے میں مقامی پولیس کے اٹھ اہلکار جاں بحق اور ٹرک تباہ ہوگیا۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ حملے میں متعدد پولیس اہلکار جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -