انتخابات کیلئے 70 ہزار فوجی اہلکار تعینات کئے جائیں گے: آئی ایس پی آر

انتخابات کیلئے 70 ہزار فوجی اہلکار تعینات کئے جائیں گے: آئی ایس پی آر
انتخابات کیلئے 70 ہزار فوجی اہلکار تعینات کئے جائیں گے: آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے ڈی جی جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں فوج کی تعیناتی کل سے شروع ہو گی جبکہ بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں فوج تعینات ہو چکی ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کیلئے 70 ہزار فوجی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیا گیا ہے، خیبرپختونخواہ کے اکثر علاقوں میں فوج تعینات کی جا رہی ہے جبکہ بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں فوج تعینات ہو چکی ہے اور آج رات تک بلوچستان میں اور دو دن میں خیبرپختونخواہ میں فوج کی تعیناتی مکمل ہو جائے گی۔ جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ فاٹا میں اکثر جگہوںپر فوجوج موجود ہے، فاٹا کے آئی ڈی پیز کیمپوں میں بھی پولنگ ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن کے دن سول اور ملٹری انٹیلی جنس مل کر کام کریں گی، پولنگ سٹیشنز پر پولیس، رینجرز اور ایف سی تعینات ہو گی جبکہ فوج کی کوئیک ریسپانس فورس کسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہے گی۔ ائیر فورس کے سی ون تھرٹی طیارے اور 50 ہیلی کاپٹر بیلٹ پیپر کی ترسیل میں کام کر رہے ہیں جبکہ یہ ہیلی کاپٹرز الیکشن کے دن بھی موجود ہوں گے۔

مزید :

قومی -