واپڈاکی ’سونامی ‘وارننگ ،لوڈ شیڈنگ میں اضافے کی’ بریکنگ نیوز ‘ دیدی
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) شدید لوڈ شیڈنگ اور درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافے کا عندیہ دیدیا گیا ہے ۔ وزارتِ پانی و بجلی نے بتایا ہے کہ وزارتِ خزانہ سے بار بار مطالبات کے باوجود ادائیگی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے تھرمل پاور پلانٹس کو ایندھن کی فراہمی میں تعطل آ سکتا ہے اس اس سے پیدوار مزید متاثر ہوسکتی ہے ۔وزارتِ پانی و بجلی کے مطابق وزارتِ خزانہ سے جون تک 150ارب روپے دینے کی درخواست کی گئی تھی لیکن ابھی تک کچھ نہیں ملا ۔