زرداری سے جج میں نے بحال کرائے تھے :رحمان ملک

زرداری سے جج میں نے بحال کرائے تھے :رحمان ملک
 زرداری سے جج میں نے بحال کرائے تھے :رحمان ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف جسٹس افتخار چوہدری کو انکی تجویز پر صدر آصف علی زرداری نے بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔یہ دعویٰ انہوں نے یہاں ایک تقریب میں کیا جس میں انہوں نے یہ دعویٰ بھی کر دیا ہے کہ وہ اگلی وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کی ہی بنے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت اینٹی طالبان اور پروطالبان تقسیم واضح ہو گئی ہے فیصلہ گیارہ مئی کو عوام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد مرکز میں پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی ہی حکومت بنے گی۔ صدر آصف زرداری نے پہلے بھی سرپرائز دیے ہیں آئندہ بھی سیاسی مخالفین کو حیران کر دیں گے۔ رحمان ملک نے نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج دیا اور شہباز شریف کو پانچ مئی کا معاہدہ منظر عام پر لانے کے لئے تین دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ معاہدہ سامنے نہ لائے تو پھر وہ خود دستاویزات قوم کے سامنے لائیں گے۔

مزید :

لاہور -