سٹیل ملز کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل

سٹیل ملز کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل
 سٹیل ملز کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے سٹیل ملز کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی کو سٹیل ملز کو بحران سے نکالنے کیلئے پلان مرتب کرنے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے۔ سٹیل ملز کو خسارے سے نکالنے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سٹیل ملز کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے خزانہ، پیداوار کی وزارتوں اور سٹیل ملز کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی مختصر عرصے میں ملز کو بحران سے نکالنے کیلئے پلان مرتب کرے گی۔ نگران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزارت خزانہ، پیداوار اور سٹیل ملز کی انتظامیہ ملز کی بہتری کیلئے منصوبہ بندی کریں ملک کے سودمند اثاثے پاکستان سٹیل ملز کو بہتر بنانے کیلئے مربوط اقدامات کیے جائیں۔ٍ

مزید :

بزنس -