بھارت، چین سرحدی تنازعے کا پرامن حل چاہتے ہیں :امریکہ

بھارت، چین سرحدی تنازعے کا پرامن حل چاہتے ہیں :امریکہ
بھارت، چین سرحدی تنازعے کا پرامن حل چاہتے ہیں :امریکہ

  

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے ایک بار پھر اپنے موقف کو دوہرایا ہے کہ وہ چین اور بھارت کے درمیان حالیہ سرحدی تنازع کے پ±رامن حل کا خواہاں ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن تعاون و حمایت فراہم کرے گا۔ یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پیٹرک ونٹرل نے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ دونوں پڑوسی ممالک کو یہ تنازعہ باہمی بات چیت کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے اور امریکہ کی خواہش ہے کہ پڑوسی ممالک مل بیٹھ کر بات چیت کو آگے بڑھائیں اور اس حوالے سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -