پاکستان ٹیم آئی سی سی چمپیئز ٹرافی جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے:شعیب اختر

پاکستان ٹیم آئی سی سی چمپیئز ٹرافی جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے:شعیب اختر
پاکستان ٹیم آئی سی سی چمپیئز ٹرافی جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے:شعیب اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم آئی سی سی چمپئنز ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے،محمد عرفان کی ٹانگیں مظبوط ہوں تو پیس اٹیک بھی مظبوط ہوجائے گا۔ماضی کے تیز ترین فاسٹ بولر شعیب اختر دبئی میں نوجوان کھلاڑیوں کو بولنگ ٹپس دے رہے ہیں۔ پاکستان میں فاسٹ بولنگ کے مستقبل کے بارے میں اُن کا کہناہے کہ محمد عرفان کی ٹانگوں میں اتنا دم نہیں کے لمبی کرکٹ کھیل سکیں لیکن اگر وہ فٹنس پر توجہ دیں تو یہ ممکن ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہاہے محمد عامر کی واپسی اور عرفان کے فٹ ہوجانے کے بعد پاکستان کا پیس اٹیک بہت مظبوط ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو جب بھی ان کی ضرورت محسوس ہوئی تو خدمت کے لئے تیار ہیں۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم آئی سی سی چمپیئز ٹرافی جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید :

کھیل -