سربجیت سنگھ کی موت سے عوامی تعلقات کو نقصان پہنچاہے: بھارت
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی جاسوس سر بجیت سنگھ کی پاکستان میں ہلاکت پر بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشیدنے اپنے رد عمل میں کہاہے کہ سربجیت سنگھ کی موت سے پاک بھارت عوامی تعلقات کو نقصان پہنچاہے۔اس سے پہلے پاکستانی دفتِ کارجہ نے امید ظاہر کی تھی کہ اس افسوسناک اقدام سے پاک، بھارت تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا ۔