فیس بک پر نو عمر لڑکے لڑکیوں کے درمیان کھیلے جانے والی وہ گیم جس نے دنیا بھر کے والدین کی نیندیں اڑا دیں

فیس بک پر نو عمر لڑکے لڑکیوں کے درمیان کھیلے جانے والی وہ گیم جس نے دنیا بھر ...
فیس بک پر نو عمر لڑکے لڑکیوں کے درمیان کھیلے جانے والی وہ گیم جس نے دنیا بھر کے والدین کی نیندیں اڑا دیں

  


پیرس (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ جہاں ہمارے لئے معلومات کے خزانے کی حیثیت رکھتا ہے وہیں اس پر نوجوان نسل کے لئے گمراہی کے اسباب اور خطرات کی بھی کوئی کمی نہیں۔

دبئی میں معصوم پاکستانی فاحشہ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا ، جاننے کے لیے کلک کریں

فیس بک پر حال ہی میں ایک ایسی خطرناک گیم کا انکشاف ہوا ہے جو نوعمر افراد کو والدین اور بڑوں کو بتائے بغیر گھر سے غائب ہونے پر اکسا رہی ہے۔ اس گیم کا نام "Game of 72" ہے اور فرانس میں والدین کی ایک بڑی تعداد نے اس کے بھیانک اثرات مشاہدے میں آنے کے بعد بڑے پیمانے پر ایک دوسرے کو اس کے متعلق خبردار کرنے کی مہم شروع کردی ہے۔ اس گیم کے خطرات کا انکشاف اس وقت ہوا جب شمالی فرانس میں ایک 13 سالہ لڑکی پراسرار طور پر اپنے گھر سے تین دن کے لئے غائب ہوگئی۔ ایما نامی یہ لڑکی 72 گھنٹے غائب رہنے کے بعد خود ہی گھر پہنچ گئی۔ جب اس سے تفتیش کی گئی تو اس نے تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا اور محض اتنا بتایا کہ اس نے Game of 72 کا چیلنج پورا کرلیا ہے۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ اس گیم کے ذریعے نوعمر افراد ایک دوسرے کو چیلنج دیتے ہیں کہ وہ کسی کو بتائے بغیر اپنے گھر سے 12، 24 یا 72 گھنٹے کے لئے غائب ہوکر دکھائیں۔ حکام کے مطابق بے وقوف نوعمر افراد کی ایک قابل ذکر تعداد اس گیم کا شکار ہورہی ہے اور اپنے والدین اور پیاروں کے لئے بے پناہ پریشانی کا سبب بن رہی ہے۔ حکام نے والدین کو خبر دار کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ نوعمر افراد اس طرح کی گیمز کے چنگل میں پھنس کر اپنی زندگی خطرے میں نہ ڈالیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس