زندگی میں کامیابی کے لئے کس طرح کا لباس زیب تن کرنا چاہیے؟سائنسدانوں نے بتا دیا

زندگی میں کامیابی کے لئے کس طرح کا لباس زیب تن کرنا چاہیے؟سائنسدانوں نے بتا ...
زندگی میں کامیابی کے لئے کس طرح کا لباس زیب تن کرنا چاہیے؟سائنسدانوں نے بتا دیا

  


سان فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)اپنے لباس کے معاملے میں یقینا آپ بہت محتاط رویہ اختیار کرتے ہوں گے لیکن آپ کو یہ اندازہ نہیں ہو گا کہ لباس آپ کی شخصیت اور دوسروں سے آپ کے تعلقات پر کس طرح اثرانداز ہوتا ہے۔

خواتین کو حقوق دینے کے نام پر اس بھارتی نے کیا کام کیا ، جاننے کے لیے کلک کریں

خوبصورت سوٹ پہننے والا نہ صرف خود اعتمادی سے مالامال ہوتا ہے بلکہ خود کو پہلے سے کہیں طاقتور بھی سمجھنے لگتا ہے۔ خوبصورت سوٹ نہ صرف آپ کے متعلق دوسروں کا رویہ تبدیل کرتا ہے بلکہ آپ کے دنیا کو دیکھنے کے انداز میں بھی تبدیلی لاتا ہے۔ حال ہی میں اس معاملے پر کیلیفورنیا سٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے تحقیق کی ہے جس میں رسمی ملبوسات زیب تن کرنے والوں کو تجریدی مفکرین کہا گیا ہے۔سائیکالوجی کے پروفیسر ابراہم روچک نے بتایا کہ رسمی لباس پہننے والے خود کو طاقتور محسوس کرتے ہیں اور اس سے ان کا دنیا کو دیکھنے کا انداز بھی تبدیل ہوتا ہے۔ مارک زکربرگ اور سٹیو جابز کی پسندیدگی شاید کام کے دوران جینز کا استعمال مقبول بنا سکتی ہے لیکن یہ تحقیق دفتر میں کام کے دوران رسمی لباس کو بہتر قرار دیتی ہے۔کولمبیا بزنس سکول کے پروفیسر مائیکل سلیپئن نے کہا کہ رسمی لباس کا انتخاب آپ کو غیر ضروری شاپنگ سے بچا کر مالی مشکلات سے بھی نجات دلاتا ہے۔ محققین نے اس تحقیق کے لیے کئی تجربات کیے جن میں طلبہ سے ان کے لباس کے انتخاب کے بارے میں پوچھا گیا،محققین نے طلبہ کوان کا انداز تخیل سمجھنے کے لیے سوالنامہ دیا۔پروفیسر مائیکل نے مزید کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ آپ اکثر رسمی لباس زیب تن کرتے ہوں، آپ جب بھی رسمی لباس پہنتے ہیں یہ آپ کو آرام دہ محسوس ہوتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس