ٓٓٓاپالو سپورٹس اور فیض باغ جمخانہ کے درمیان میچ

ٓٓٓاپالو سپورٹس اور فیض باغ جمخانہ کے درمیان میچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر )اپالو سپورٹس اور فیض باغ جمخانہ کے درمیان منٹور پارک کرکٹ گراؤنڈ پر میچ کھیلا گیا۔ فیض باغ جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 260رنز بنائے۔ عمر ملک نے 36، علی ملک 32، شاویز 31 اور جمشید نے 29 رنز بنائے۔ اپالو سپورٹس کی طرف سے بلال نے 2/36، نعمان 1/29، شاہد 1/38 اور آغا شمشیر علی نے 1/38 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں اپالو سپورٹس نے 34.3اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کر لیا۔ تنویر جبار نے 42، عمر گجر 40، سہل صدیقی 31 اور نعمان ڈار نے 33 رنز بنائے۔ فیض باغ جمخانہ کی طرف سے رحمت نے 3/33، عمر 2/38، وسیم 2/63 اور اسحاق نے1/30 وکٹ حاصل کیں۔