ٹورآ ف ترکی سا ئیکل ریس کا پا نچوا ں مرحلہ سا شا موڈولو نے جیت لیا

ٹورآ ف ترکی سا ئیکل ریس کا پا نچوا ں مرحلہ سا شا موڈولو نے جیت لیا

انقرہ(آن لائن) ٹورآف ترکی سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ اٹلی کے ساشا موڈولونے جیت لیا، دیوڈ ری بیلن کی مجموعی برتری برقرارہے۔موگلا سے پاموکلے تک ریس کا پانچواں مرحلہ ایک سوساٹھ کلومیٹرپرمحیط تھا، گزشتہ مرحلے کے فاتح آندرے گریپل پانچویں مرحلے سے قبل ایونٹ سے دستبردارہوگئے، پانچویں مرحلے کے دوران کئی رائیڈرزکے درمیان پہلی پوزیشن کے حصول کیلئے سخت مقابلہ ہوا،فنشنگ لائن سے چند کلومیٹرکے فاصلے پرساشا موڈولواورکارلوس کیوئی سٹا تمام رائیڈرزسے آگے نکل گئے، موڈو لونے اسپرنٹ فنش میں کیوئیسٹا کوپیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی،اٹالین رائیڈرنے مقررہ فاصلہ چارگھنٹے چھ منٹ انیس سیکنڈزمیں طے کیا، کیوئیسٹا دوسرے اورمیکارتھی تیسرے نمبرپررہے۔ اٹلی کے ڈیوڈ ری بیلن نے نویں نمبرپررہتے ہوئے مجموعی برتری برقراررکھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی