ایشز سیریز میں کامیابی کے لئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہوگی،آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک

ایشز سیریز میں کامیابی کے لئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہوگی،آسٹریلوی کپتان ...

سڈنی (اے این این )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ رواں سال کھیلی جانے والی ایشز سیریز میں کامیابی کے لئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہوگی ۔ مائیکل کلارک کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب انگلینڈ کی سرزمین پر کھیلی جانے والی ایشز سیریز میں آسٹریلوی ٹیم نے اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہے ۔ ایک غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے مائیکل کلارک نے کہاکہ اس سیریز میں آسٹریلوی ٹیم اپنے شائقین کو مایوس نہیں کرے گی بلکہ اپنے اعزاز کا کامیابی کے لئے دفاع کرتے ہوئے شائقین کو جیت کا تحفہ دے گی ۔ انہوں نے کہاکہ آسٹریلوی ٹیم نے حال ہی میں کرکٹ کا ورلڈ کپ اپنے نام کیا ہے اس لئے اس سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم پر کافی دباؤ ہوگا جو ہمارے کام آئے گا۔ ایک سوال کے جواب میں مائیکل کلارک نے کہاکہ ہماری پوری توجہ اس ایشز سیریز پر ہے اور انہیں پوری امید ہے کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہونگے ۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 5 ایک روزہ،5 ٹیسٹ اور واحد ٹوئنٹی 20میچ پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لئے رواں سال جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی

مزید : کھیل اور کھلاڑی