آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 انگلینڈ میں ہوگی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 انگلینڈ میں ہوگی

کراچی (آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم نئی ون ڈے رینکنگ میں بنگلہ دیش سے بھی نیچے چلی گئی پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک کروڑ ڈالرز کی بڑی رقم اور قومی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے محروم ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔زمبابوے جیسی کمزور ٹیم کے ساتھ کھیلنے کی وجہ سے پاکستان کو سیریز تین صفر سے جیتنے پر بھی کوئی پوائنٹ نہیں ملے گا پاکستان کے اس وقت زمبابوے سے 42پوائنٹ زیادہ ہیں البتہ اگر زمبابوے جیت گیا تو پاکستان کے پوائنٹ کم ہوسکتے ہیں رینکنگ میں پاکستان کے قریب بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی ہیں زمبابوے کے بعد پاکستان کو اپنی رینکنگ بہتر بنانے کیلئے ایک سیریز سری لنکا سے بھی کھینا ہے اگر 30ستمبر تک رینکنگ کی 8ٹاپ ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرینگی ۔

گرین شرٹس میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے تو ٹورنامنٹ کی فیس ایک کروڑ ڈالرز سے بھی محروم ہونا پڑے گا ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے زمبابوے اور سری لنکا کیخلاف سیریز میں لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی ویسٹ انڈیز ٹیم کی کوئی ایک روزہ میچوں کی سیریز نہیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء کا انعقاد یکم سے 19 جون تک انگلینڈ میں منعقد ہوگی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی