عارف لوہار فلم کے گانوں اور میوزک کیلئے رواں ماہ بھارت جائینگے

عارف لوہار فلم کے گانوں اور میوزک کیلئے رواں ماہ بھارت جائینگے
عارف لوہار فلم کے گانوں اور میوزک کیلئے رواں ماہ بھارت جائینگے

  


لاہو ر(این این آئی ) فوک گلوکار عارف لوہار فلم کے گانوں اور میوزک کیلئے رواں ماہ بھارت جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق بھارتی فلمساز انند چوپڑا نے اپنی نئی فلم کیلئے گانوں اور میوزک کیلئے پاکستان کے معروف فوک گلوکار عارف لوہار کو بھارت آنے کی دعوت دی ہے ۔عارف لوہار رواں ماہ بھارتی فلم کے گانے اور میوزک کیلئے جائیں گے اور اس کیساتھ وہ پرکاش باد ل کی دعوت پر امرتسر اورلودھیانہ میں ہونیو الے میوزیکل شو زمیں بھی پرفارم کرینگے ۔یادرہے کہ عارف لوہار بھارت میں بے حد مقبول گلوکار تصور کیے جاتے ہیں ۔

مزید : کلچر