حکومت مزدور طبقے کے مفاد کو اولین ترجیح دے،خواجہ شاہ زیب اکرم

حکومت مزدور طبقے کے مفاد کو اولین ترجیح دے،خواجہ شاہ زیب اکرم
حکومت مزدور طبقے کے مفاد کو اولین ترجیح دے،خواجہ شاہ زیب اکرم

  


لاہور(کامرس رپورٹر)پیاف کے وائس چیئرمین شاہ زیب اکرم خواجہ نے کہا کہ مزدور کسی قوم کی معیشت کے استحکام کی علامت اور ریڑھی کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،ان کے حقوق عضب کرنے والی قومیں کبھی ترقی نہیں کر سکتی ،حکومت صنعتی مزدوروں کی پالیسیوں میں مزدور طبقے کے مفاد کو اولین اہمیت دے،پیاف کے وائس چیئرمین شاہ زیب نے کہا کے مختلف ممالک میں مزدوروں پر کالے قانون مسلط ہیں۔ہر سال یوم مزدور ماننے کے باوجود دنیا بھر میں مزدوروں کا استحصال جاری ہے،مزدور طبقے کے ساتھ ظلم و زیادتی اور ان کے حقوق عضب کرنے کا گھنانا کھیل اب بھی کھیلا جا رہا ہے۔یکم مئی مزدوروں کی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے یہ دن محنت کرنے والوں کے دکھ سمجھنے اور انکی عزت و توقیر کی بحالی کا دن ہے حکومت مزدوروں کے خاندانوں کو خوشحال زندگی فراہم کرنے کیلئے صحت اور تعلیم،مفت میڈیکل ،انشورنس، رہائشی کالونی سمیت تمام ضروریات زندگی کی دستیابی کو یقینی بنائے تاکہ شدیدگرمی و سردی میں اپنا خون پسینہ جلا نے والے یہ لوگ بھی بہتر زندگی گزار سکیں، مزدور خوشحال ہو گا تو ملک ترقی کی منازل آسانی سے طے کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کے یوم مئی مزدورں کوخراج عقیدت پیش کرنے کا عالمی دن ہے۔

مزید : کامرس