اختیارات کا فارمولا طے ہو جائے تو ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شامل ہو جائے گی : رحمان ملک
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے رہنماءسینیٹر رحمان ملک نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ حکومت کے ساتھ اختیارات کا فارمولا طے ہوجانے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ سندھ حکومت میں شامل ہو جائے گی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے لیے پیپلز پارٹی کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے اور ان کی خواہش ہے کہ ایم کیو ایم جلد سندھ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کرے ۔
امام کعبہ شیخ خالد الغامدی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس سعودی عرب روانہ
میڈیا میں پیپلز پارٹی کے خلاف ہونے والی باتوں کے حوالے سے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت سے متعلق افواہیں پھیلائی گئی ہیں ۔اگر میڈیا پر پیپلز پارٹی کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے سے نہ روکا گیا تو ان کی جماعت پیمرا کے پاس جائے گی اور ان سے نوٹس لینے کی درخواست کرے گی ۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے گزشتہ روز کیے گئے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت پاک فوج پر تنقید نہ کرے ۔پاکستان کی فوج دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہے اور ہم سب کو بھی مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کام کرنا ہو گا ۔