پاکستان کے حکمرانوں نے ہمیشہ مزدور طبقے کا استحصال کیا،نعیم میر

پاکستان کے حکمرانوں نے ہمیشہ مزدور طبقے کا استحصال کیا،نعیم میر

لاہور(وقائع نگار )آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سیکر ٹری نعیم میر نے کہا ہے کہ مو جو دہ حکومت سمیت ماضی کے حکمرانو ں نے ہمیشہ پاکستان کے مزدوروں کا استحصال کیا ہے جو مزدوروں کے حقو ق پر قانو ن تو بنا تے ہیں تاہم اس پرکبھی عملدرآمد نہ کروایا ہے جس کے باعث آج مزدور طبقہ کئی مسائل کا شکار ور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہا ہے ۔آل پاکستان انجمن تاجران پاکستانی مزدوروں کی ہمت اور ملک کی تعمیروترقی میں کردار ادا کر نے پر خراج تحسین پیش کر تی ہے اور حکو مت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ پاکستان کے مزدوردں کو ان کے حقوق دیے جائیں تاکہ مزدور طبقہ بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ بہتر زندگی گزار سکے۔ گزشتہ روز جاری کر دہ بیان میں نعیم میر نے کہاکہ پاکستان کے مزدور وں کی آمدن ہمسایہ ممالک کے مزدوروں سے نہایت کم ہے۔ اورمزدوروں کی تنخواہ انتہائی کم ہو نے سے مہنگائی کے اس دورمیں گزارا کرنامشکل ہوتا جارہا ہے ۔انھو ں نے کہا کہ سارا سال کروڑوں روپے کی کرپشن لوٹ مار کرنے والے سیاسی نمائندوں کو جب بجٹ میں مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا موقع ملتا ہے تو یہ ہی لوگ قومی خزانہ خالی ہونے کا رونا روتے ہے ۔باری باری حکمرانی کرنے والوں کو اپنے مفادات عزیزہیں ملک کے عوام اور ملازمتوں کے مسائل مشکلات سے کو ئی سروکار نہیں۔ مزدوروں کا آج بھی استحصال روز اول کی طرح جاری ہے انھوں نے کہا کہ شکاگو کے شہدا کی یاد میں منایا جانے والایکم مئی کا دن مزدوروں کو اپنے حقوق کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کا سبق دیتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1