مزدوروں کی محرومیاں ان کو حقوق دینے سے ختم ہوں گی،علامہ راغب نعیمی

مزدوروں کی محرومیاں ان کو حقوق دینے سے ختم ہوں گی،علامہ راغب نعیمی

لاہور(نمائندہ خصوصی)اسلام ہی مزدوروں کے حقوق کاحقیقی محافظ اور علمبردار ہے۔مزدوروں کی محرومیاں ایام منانے سے نہیں بلکہ انہیں اسلام کے دیئے ہوئے حقوق دینے سے ختم ہونگی۔ اسلام نے بلاامتیاز پوری انسانیت کومساوی حقوق کادرس دیاہے۔ان خیالات کااظہار معروف مذہبی اسکالر جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وسرپرست نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان علامہ راغب حسین نعیمی نے خطبہ جمعۃ المبارک کے د و ران کیارزق حلال کیلئے محنت کوشعاربنانے والے اللہ تعالیٰ کے دوست اور معاشرے کے عظم انسان ہیں۔مزدورطبقہ اپنی محنت سے تعمیروطن میں انتہائی اہم کردار اداکررہاہے۔محنت کشوں کوجائز مقام دئیے بغیر معاشرے میں معاشی انقلاب نہیں لایا جاسکتا۔معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں محنت کشوں کاکردار لائق تحسین ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1