پروگریسو لیبر فیڈریشن اور پی ایچ اے ورکرز یونین نے ریلیاں نکالیں

پروگریسو لیبر فیڈریشن اور پی ایچ اے ورکرز یونین نے ریلیاں نکالیں

لاہور(خبرنگار) پروگریسو لیبر فیڈریشن اور پی ایچ اے ورکرز یونین نے بھی شگاگو کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ریلیاں نکالیں۔اس موقع پر پرویسو لیبر فیڈریشن کے صدر رانا محمد حسن خان کی قیادت میں مزدوروں نے پریس کلب تک ریلی نکالی اور مزدوروں کے حقوق کی بحالی کے لئے نعرے بازی کی جبکہ پی ایچ اے کے ملازمین نے ورکرز یونین کے صدر حاجی محمد یعقوب کی قیادت میں جیلانی پارک سے فیصل چوک تک ریلی نکالی اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ورکرز یونین کے صدر حاجی محمد یعقوب نے کہا کہ حکومت مزدور کے بنیادی حقوق کو بحال کرے ۔ کم سے کم اجرت 12 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار مقرر کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1