پنجاب حکومت لیبر قوانین پر عملدرآمدنہیں کر رہی ،میاں توقیر حفیظ

پنجاب حکومت لیبر قوانین پر عملدرآمدنہیں کر رہی ،میاں توقیر حفیظ

لاہور(پ ر ) پنجاب حکومت نے طفل تسلیوں کیلئے لیبر قوانین تو بنا دئیے ہیں لیکن ان پر عملدرآمد بالکل بھی نہیں ہو تاکچھ پرائیوٹ فرمز اپنے ملازمین کو بناء تنخوائیں دئیے اُن سے اپنی من مرضی کا کام لیکر لیبر قوانین کی دھجیاں اُڑانے میں مصروف ہیں

اور کھلم کھلا اپنی پاور کا غلط استعمال کرکے ملازمین کیلئے مشکلات سے دو چار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑرہی ۔پنجاب حکومت سرکاری محکموں سے رشوت اور کرپشن ختم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ مزدور اور محنت کش آئی ٹی ورکز سے من مرضی کا کام لیکر اُن کو ہر قسم کی سہولیات سے محرو م رکھا جا رہا ہے موجودہ مہنگائی کے بد ترین دور میں درمیانے طبقے کے ملازمین اور مزدور کو جو تنخواہیں دی جا رہی ہیں وہ آٹے میں نمک کے برابر ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مر کزی راہنماء میاں محمد تو قیر حفیظ نے ایک نجی انجینئرنگ فرم میں بطور مہمان خصوصی شعبہ آئی ٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اُنہوں نے کہا متوسط آئی ٹی ملازمین اور مزدور طبقہ ہما را قیمتی سرمایہ ہیں جن کی انتھک محنت کی بدولت ہمارے اداروں کا سسٹم چلتا ہے لیکن جب انکے حقوق سلب کر دئیے جائیں تو کس طرح سے کوئی اپنے شعبہ میں اچھی کارکردگی کا ثبوت دے سکتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1