گستاخانہ خاکوں کی نمائش اسلام کے خلافکھلی جنگ ہے،مولانا عزیز الرحمن

گستاخانہ خاکوں کی نمائش اسلام کے خلافکھلی جنگ ہے،مولانا عزیز الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما ؤں مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر ، مولانا سید ضیا ء الحسن،قاری علیم الدین شاکر،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا سعید وقار،مولانا عمرحیات نے امریکی نجی کمپنی کی طرف سے گستاخانہ نمائش لگانے کیخلاف خطبات جمعہ میں بھرپور انداز میں احتجاج کیا اور مذمتی قراردادیں منظور کرائیں ۔علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی نمائش اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کھلم کھلا اعلان جنگ ہے کوئی بھی مسلمان پیغمبر اسلام کی توہین برداشت نہیں کرسکتا،تمام مسلم ممالک کی ذمہ داری بنتی ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی نمائش رکوانے کے لیے امریکہ پر دبا ؤ ڈالیں ،آزادی اظہار کے نام پرامریکہ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا انعقاد مسلمان حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔مسلمان حکمران امت مسلمہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اسکے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ3مئی ورلڈ پریس فریڈم ڈے پر گستاخانہ نمائش تقدس انبیاؑ ء اور مسلمانوں کے ایمان پر حملہ ہوگا ۔انبیاؑ ء کرام کی توہین آ زادی راے نہیں بربادی ہے ،گستاخانہ خاکوں کی نمائش اسلام کیخلاف اعلان جنگ ہے ،ایسی گھٹیا حرکت کر کے دنیا کا امن تباہ نہ کیا جائے ۔ امریکی نجی کمپنی کے 3مئی کو گستاخانہ خاکوں کی نمائش لگانے کے دلخراش اعلان سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے اندر شدید بے چینی ، اضطراب اور غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔علماء کرام نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ ہولو کاسٹ کیخلاف متنازعہ آ رٹیکل لکھنے پر ہولینڈ سے امریکہ کا معافی مانگنا اور ودسری طرف 3مئی کو گستاخانہ خاکوں کی نمائش کا انعقادکرنا انتہائی درجے کی منافقت ہے ۔