مزدور منشیات کی دلدل میں پھنس گئے تو ترقی کا عمل رک جائے گا،شہزاد انجم

مزدور منشیات کی دلدل میں پھنس گئے تو ترقی کا عمل رک جائے گا،شہزاد انجم

لاہور (پ ر) مزدور منشیات کی دلدل میں پھنس گئے تو ملک کی ترقی کا پہیہ جام ہو جائے اس امر کا اظہار سیف چائلڈ فاؤنڈیشن کے صدر شہزاد انجم بیگ نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ریلی کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ ملک پاکستان کو خوشحال بنانے کے لئے مزدوروں کو خوشحال بنانا ہو گا کام کاج نہ ہونے اور اخراجات کو برداشت نہ کرنے کی وجہ سے اکثر مزدور منشیات کا استعمال کرتے ہیں ایک مزدور کی جسمانی قوت ہی ملک کی اصل طاقت ہوتی ہے تاہم مزدور آج بھی آرام و آسائش کی زندگی سے محروم ہیں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے گراس روٹ لیول تک جانا ہو گا مزدوری کرنے والے بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ والدین ہی ان کو کام کرنے کے لئے کہتے ہیں سیف چائلڈ فاؤنڈیشن کے گزشتہ سال سروے کے مطابق میکلورروڈ مارکیٹوں میں ایک بچہ روزانہ مزدوری کے دوران دو سو سے تین سو تک باآسانی کما لیتا ہے جس سے والدین کے مالی بوجھ میں کمی واقع ہوتی ہے والدین کا موقف ہے کہ پڑھ لکھ کر کون سی نوکری ملتی ہے اس لئے مزدوری ہی بہتر ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1