زیرتعمیر عمارت کی چھت گرنے سے میں مزدورجاں بحق، 5شدید زخمی

زیرتعمیر عمارت کی چھت گرنے سے میں مزدورجاں بحق، 5شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرا ئم سیل )چوہنگ کے علاقے میں زیرتعمیر عمارت کی چھت گرنے کے نتیجے میں 1مزدورہلاک 5شدید زخمی ہو گئے 8 مزدور زیر تعمیر عمارت میں کام کر ہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکے سے چھت نیچے آگری جس کے نتیجے میں تمام مزدورملبے تلے دب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائیحادثہ پر پہنچ گئیں اورامدادی کاروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے مزدوروں کو شدید زخمی حالت میں نکال کرہسپتال منتقل کیا جہاں ایک مزدور چل بسا ۔بتایا گیا ہے کہ چوہنگ کے علاقے اقبال ایونیو کے سی بلاک میں ایک بلڈنگکی تعمیرجاری تھی جس میں 8مزدور کام کررہے تھے کہ اچانک اس کی چھت زوردار دھماکے سے گرگئی جس کے نتیجے میں تمام مزدور ملبے تلے دب گئے اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرامدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے دبے مزدوروں بوٹا، سلیم ، فیاض ،عمر، عالم اورایوب کو شدید زخمی حالت میں نکال کرفوری طبی مداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں 21سالہ ایوب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ایوب وہاڑی کا رہائشی تھا اورلاہور میں دو سال سے مزدوری کا کام کررہا تھا ۔

مزید :

علاقائی -