شاہدرہ ٹاؤن ،بیس سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

شاہدرہ ٹاؤن ،بیس سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

لاہور(کرا ئم سیل )شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں بیس سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ شاہدرہ موڑ کا رہائشی بیس سالہ نوجوان فیصل گذشتہ روز گھر کی موٹر پمپ ٹھیک کررہا تھا کہ اچانک اسے بجلی کی ننگی تاروں سے زور دار جھٹکا لگا جس سے وہ بری طرع جھلس گیا شور پر لواحقین اکھٹے ہوگئے اور اسے مقامی ہسپتال پہنچایا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا متوفی موٹر سائیکل مکینک کا کام کرتا تھا۔

مزید : علاقائی