باٹا پور اور قربان لائن سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

باٹا پور اور قربان لائن سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

لاہور(کرا ئم سیل ) صوبائی دارلحکومت کے دو مختلف مقامات سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد، مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر شناخت کی کوشش کی ۔ناکامی پر مردہ خانے جمع کر وادیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ باٹا پور کے علاقہ ٹھنڈی بستی میں گزشتہ روز رات گئے مقامی افراد کو سڑک کے کنارے سے تعفن اٹھتا معلوم ہوا تو انہوں نے موقع پر نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی متوفی نشئی معلوم ہوتا ہے، تھانہ ریس کورس کے علاقہ قربان لائن سے 26سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ، تلاشی کے دوران جیب سے خاتون کا شناختی کارڈ ملا جس سے ان سے رابطہ کیا گیا جہاں سے مرحوم کانام جاوید مسیح معلوم ہوا ہے شناخت کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔

مزید : علاقائی