مانگا منڈی ،تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر

مانگا منڈی ،تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر

 لاہور(کرا ئم سیل )مانگا منڈی کے علاقہ میں تیز رفتار ٹریکٹرٹرالی نے 2موٹرسائیکل سواربھائیوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 1بھائی موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جبکہ ٹریکٹرڈارئیورٹریکٹر ٹرالی سمیت موقع سے فرار ہو گیا ۔بتایا گیا ہے کہ مانگا منڈی کے علاقے شامکے بھٹیاں کے قریب دو بھائی عرفان اورفرمان موٹرسائیکل پرسوارہو کر گزر رہے تھے کہ اچانک دوسری سمت سے آتی ہوئی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بے قابو ہو کران کی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں عرفان موقع پرجاں بحق ہو گیا جبکہ فرمان شدید زخمی ہو گیا جبکہ ٹریکٹر ڈرائیورموقع سے فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر ہائی وے پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی فرمان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ مرنیوالے عرفان کی لاش مردہ خانے منتقل کردی۔

مزید : علاقائی