چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی معاونت سے گدا گروں کے خلاف آپریشن جاری ہے طیب حفیظ چیمہ

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی معاونت سے گدا گروں کے خلاف آپریشن جاری ہے طیب حفیظ ...

 لا ہور (وقائع نگا ر خصو صی )چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ چائلڈپروٹیکشن بیورو کی معاونت سے شہربھر میں گداگروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چےئر پرسن صبا صادق نے سی ٹی او آفس میں چیف ٹریفک آفیسر سے ملاقات کے دوران کمسن بھکاریوں اور گداگروں کے خلاف آپریشن میں سٹی ٹریفک پولیس کی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔سی ٹی او نے کہا کہ گداگری کی لعنت ختم کرنے کیلئے ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد اور سماجی تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ہمہ وقت گداگری کے خاتمے کیلئے کاروائی میں مصروف عمل ہے،طیب حفیظ چیمہ نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں اور چوکوں میں گداگری کے خلاف آپریشن کی نگرانی کریں۔

۔سی ٹی او نے وارڈنز کو کہا کہ دوران ڈیوٹی ٹریفک سگنلز پر بھیک مانگنے والوں کو پکڑ کر متعلقہ اداروں کے حوالے کریں جبکہ بھیک دینے والے شہریوں کو ایجوکیٹ کیا جائے کہ وہ ان پیشہ ور بھکاریوں اور جرائم پیشہ افراد کو بھیک نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ ان پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی میں عوام کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ شہر سے اس ناسور کا خاتمہ کیا جاسکے۔

مزید : علاقائی