صوبائیت اور منافرت کی سیاست کرنے والے منافق ہیں،اشرف بھٹی
لا ہور (پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹوشہیداوربی بی بینظیربھٹو شہید کے جیالے جاگ رہے ہیں، کوئی مائی کالعل سندھ کابٹوارہ نہیں کرسکتا ۔صوبائیت اورمنافرت کی سیاست کرنیوالے منافق ہیں جبکہ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے۔لسانی بنیادوں پرنیاصوبہ پاکستان کی ضرورت نہیں اورنہ عوام نے 11مئی 2013ء کے انتخابات میں کسی جماعت کواس کامینڈیٹ دیا ہے۔
پیپلزپارٹی کی قیادت فیڈریشن کی مضبوطی اورقومی مفاہمت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔وہ ڈی ایچ اے میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ اگر کسی کو اپوزیشن میں بیٹھنے کاشوق ہے توضروربیٹھے اس سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن پرکوئی اثر نہیں پڑتا ۔پیپلزپارٹی نے ہردورمیں اپنے زوربازوپرسیاست کی ہے ،عوام کی حمایت ہمارے ساتھ ہے ہم کسی سے بلیک میل یامرعوب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام پائیدار امن کے خواہاں ہیں اوریہ ان کابنیادی حق ہے جوہم انہیں ضروردیں گے۔کراچی میں کسی کوبیگناہ انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے اورماؤں کی گودیں اجاڑنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔انہوں نے کہا کہ بھتہ خوری کی آڑمیں شہریوں کاخون چوسنے والے درندے قابل رحم نہیں قابل گرفت ہیں۔جس کسی نے قانون شکنی کی اس کیخلاف قانون ضرورحرکت میں آئے گا۔