مغرب کی آزادی اظہار کا مطلب اسلام پر یلغار ہے،اشرف جلالی
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام ملک بھر میں جمعۃ المبارک یا رسول اللہ ﷺ ہم حاضر ہیں کہ موضوع پر پڑھایا گیا خطبہ جمعۃ المبارک سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ مغرب کی آزادی اظہار کا مطلب اسلام پر یلغار ہے امت مسلمہ یا رسول اللہ ﷺ ہم حاضر ہیں کہ نعرے کے ساتھ متحدد ہو جائے اپنے نبی ؐ کے ساتھ والہانہ جذبات محبت کے ذریعے ہی مغرب کی گستاخ زبان کو لگام دی جا سکتی ہے ۔
مسلم حکمران امریکہ سے دو ٹوک انداز میں بات کریں 3مئی اتوار دن 2بجے پنجاب اسمبلی سے امریکی سفارت خانہ تک امریکہ میں ہونے والی گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف امریکہ مردہ باد ریلی نکالی جائے گی ۔