مزدوروں کا استحصال بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،محمد جمیل

مزدوروں کا استحصال بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،محمد جمیل

لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل نے کہا ہے کہ مزدوروں اور محنت کشوں کا معاشی استحصال ملکی آئین اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، حکمران مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے محض زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات اٹھائیں، پارٹی کے مرکزی آفس میں یوم مئی کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیاسی جماعتیں مزدوروں اور محنت کشوں کوانکے جائز حقوق دلانے میں قطعی سنجیدہ نظر نہیں آتیں.

مزدوروں اور ورکروں کو ہمیشہ سیاسی فوائد کیلئے استعمال کیا گیا اور انہیں کھوکھلے نعروں سے طفل تسلیاں دینے کی کوشش کی گئی،مزدوروں اورمحنت کشوں کیلئے پیپلز پارٹی کے بانی سابق وزیر اعظم ذوالفقار کی بھٹو کی جدوجہد کو تسلیم کرتے ہیں،انہوں نے محروم اور پسے ہوئے طبقات کیلئے حقیقی طور پرآواز بلند کی، صنعتکار اور سرمایہ دار کبھی بھی مزدور کا دوست نہیں ہوسکتا،پنجاب حکومت کی پہلی لیبر پالیسی کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں تاہم امیدرکھیں گے کہ اس پالیسی پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائیگا،انکا کہنا تھا کہ مزدور اور محنت کش طبقہ ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتا ہے ،معیشت کو صحیح خطوط پر استوار کرنے کیلئے اس طبقہ کو اسکے جائز حقوق دینا ہونگے،دریں اثناء پی جے آئی کراچی،ملتان اور اسلام آباد کے دفاتر میں بھی یوم مئی کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوئے جن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا یوم مئی شکاگو کے ان مزدوروں کی یاد کو تازہ کرتا ہے جنہیں اپنے جائز حقوق کیلئے آواز بلند کرنے پر خون میں نہلا دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4