پاکستان سٹیزن موومنٹ کی یوم مئی کے حوالے سے تقریب

پاکستان سٹیزن موومنٹ کی یوم مئی کے حوالے سے تقریب

لاہور( پ ر) پاکستان سٹیزن موومنٹ کے مرکزی سیکرٹیٹ گلبرگ میں یکم مئی عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں شگاگو کے مزدوروں اور پوری دنیا کے مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ چیئرمین حافظ غلام محی الدین نے خطاب میں پاکستان کے موجودہ حالات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یمن کا مسئلہ اسلامی اُمہ کا مسئلہ ہے اور اس میں پاکستان کو سفارتی تعلقات کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4