نیا پا کستان بنانے والے نیا خیبر نہ بنا سکے،عبدالرحمن عزیز

نیا پا کستان بنانے والے نیا خیبر نہ بنا سکے،عبدالرحمن عزیز

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاک سعودی عرب تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، نیا پا کستان بنانے والے نیا خیبر نہ بنا سکے اور اب نیا کراچی بنانے کے پروگرام میں بھی نا کام ہوگئے ہیں ، عام انتخا بات اسمبلی کی مدت پوری ہو نے پر ہوں گے اور یہی جمہوریت کا حسن ہے ،حرمین شریفین کے تحفظ کے لیئے ہر مسلمان ہر قر بانی دینے کے لیئے ہر وقت تیار ہیں

،سعودی عرب سے پا کستانیوں کے ایمانی روحانی کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ دن قیامت تک رہیں گے ،پا کستان کی حکومتی اور عسکری قیادت کا دورہ پا کستان سے دو نوں ملکوں کے تعلقات پر خوشگواراثرات مرتب ہوں گے ،امام کعبہ کے دورہ پاکستان کا جے یو آئی خیر مقدم کرتی ہے اس دورے سے پا ک سعودی تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہارجمعیت علماء اسلام پنجاب کے رہنما عبدالرحمن عزیز نے میڈیا میں جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بار بار تبدیلی کے نعرے لگا نے والے یہ بات ذہین میں رکھ لیں ان کے ہاتھ سے کوئی تبدیلی نہیں آنے والی عوام نعروں کی سیا ست تنگ آچکے ہیں۔ ملک میں حقیقی تبدیلی اسلام کے نفاذ سے آئے گی اسی مقصد کے لیئے جے یو آئی کوشاں ہے۔ سعودی عرب سے پا کستا نی عوام کے علمی ،ایمانی ،روحانی اور قلبی تعلق ہے ۔کہ امام کعبہ کے دورہ پا کستان اور پا کستانی سیا سی اور عسکری قیا دت کے دورہ سعودی عرب سے دو نوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو ں گے۔ حر مین شریفین کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔ کہ وطن عزیز کو عدم استحکام کا شکار کر نے کے لیئے عالمی سازش کے تحت ٹارگٹ کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے لیکن انشاء اللہ کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے ملک میں کو ئی ایسی سازش کامیاب نہیں ہو گی ۔ استعماری قوتیں مسلمانوں کو لڑاکر انتشار پھیلارہے ہیں امت مسلم کو متحد ہو کر ان قوتوں کامقابلہ کر نا ہو گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4